میانوالی کالونی سے 17سالہ صدام لاپتا

October 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی تھانے کی حدود میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ سے 17سالہ صدام حسین ولد محمد افضل 13اکتوبر کو اپنے گھر واقع نزدکشتی و محمد ی مسجد سے باہر نکلا لیکن اس کے بعد وہ تاحال گھر واپس نہیں آیا،لڑکے کا دماغی توازن درست نہیں ہے واقعے کی رپورٹ پا ک کالونی تھانے میں درج کرادی گئی ہے جس کسی کو اس بارے میں معلومات ہو متعلقہ تھانے میں اطلاع دے۔