پلوامہ میں بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری شہید کردیئے، وادی میں 79 ویں روز بھی زندگی مفلوج

October 23, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میںبڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کے نفاذ کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلسل 79ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،

بھارتی فوج نے ترال کے علاقے میں راجپورہ کا محاصرہ کیا اور آپریشن کے دوران تینوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،

دوسری جانب ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرا میں بھارتی فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،جس کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔