میپکو کے 1817ملازمین کی مدت میں توسیع کی گئی، 884غیر ہنر مند اسسٹنٹ لائن مین شامل

October 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ڈیلی ویجز، روزانہ اجرت کی بنیاد، نیم ہنر مند اور ہنر مند ملازمین کی مدت میں 30 ستمبر 2020ء تک توسیع کردی ہے، ان ملازمین میں 210 ڈیلی ویجز ملازمین ( 89 روزہ) ، 884 غیر ہنر مند اسسٹنٹ لائن مین، 422 نیم ہنر مند( 75 روزہ معاہدہ) کے میٹرریڈرز اور 301 ہنر مند اور غیر ہنرمند آؤٹ سورس شامل ہیں۔