گوجرانوالہ، بچوں سے زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

October 23, 2019

گوجرانوالہ میں2 بچوں سے زیادتی اور پھر ویڈیو بنائے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

گوجرانوالہ، بچوں سے زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے ریتانوالہ میں اسکول سے واپس آتے ہوئے 12 اور 14 سالہ لڑکے کو ملزم انیس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیو بنائی۔

واقعے کے بعد ملزمان ویڈیو دکھا کر بچوں کو بلیک میل کر رہے تھے۔

بچوں نے والدین کو آگاہ کیا اور تھانے میں الگ الگ 2 مقدمات درج کرا دیئے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔