رُشد و ہدایت: اللہ کے قابلِ رشک بندے…!

October 25, 2019

حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا،تین قسم کے لوگ قیامت کے دن مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے۔ ان پر اگلے پچھلے سب لوگ رشک کریں گے۔

  1. ایک وہ شخص جو دن رات کی پانچ نمازوں کے لیے اذان دیا کرتا تھا۔
  2. دوسرا وہ شخص جس نے لوگوں کی امامت کی اور وہ اس سے راضی رہے۔
  3. تیسرا وہ غلام جو اللہ تعالیٰ کا بھی حق ادا کرے اور اپنے مالک کا بھی۔‘‘(جامع ترمذی)