سکھ یاتری بغیر پاسپورٹ کرتارپور آسکتے ہیں،وزیر اعظم

November 01, 2019

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سکھ یا تریوں کو کرتارپور آنے کے لیے اب پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے روز اور گروجی کی 550ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور آنے کے لیے سکھ یاتریوں کے لیے دو شرائط میں چھوٹ دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سکھ یا تریوں کو کرتارپور آنے کے لیے اب پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں 10 دن پہلے اندراج کرانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔