گوجرانوالہ، چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ، 2 ہلاک

November 03, 2019

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں زمین کے تنازع نے خونی رشتوں کا خون کر دیا، چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کے لواحقین نے حافظ آباد روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹ آسائش میں زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں ملک عثمان اور ابوبکر کے درمیان ایک سال سے جھگڑا تھا۔

دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: باجوڑ میں فائرنگ، جے یو آئی ف کے سینئر رہنما زخمی

فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مرنے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ساتھ حافظ آباد روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔