باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مفتی سلطان محمد زخمی ہوگئے۔
علاقہ بدان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل وڑ ماموند کے امیر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مفتی سلطان محمدنماز فجر کیلئے مسجد جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔
ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ کے مطابق مفتی سلطان محمد کو طبی امداد کے لیے خار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جےیوآئی ف کا گزشتہ روز شروع ہونے والا آزادی مارچ مختلف شہروں سے اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے،جبکہ مولانافضل الرحمٰن اب سےکچھ دیر بعد لاڑکانہ سے سکھر کے لیے روانہ ہونگے۔
سکھرمیں کارکنوں سےخطاب کےبعد یہ قافلہ ملتان کی جانب روانہ ہوگا،بلوچستان سے آزادی مارچ کےشرکا اپنی اگلی منزل ڈیرہ غازی خان کےلیے روانہ ہوگئے ،روانگی سےقبل صبح سویرےکارکنوں نے بھرپور ناشتہ بھی کیا ہے۔