میرپورخاص :سانحہ تیزگام میں لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ

November 05, 2019

میرپورخاص میں سانحہ تیزگام میں لاپتا افراد کے لواحقین نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

احتجاجی ریلی پاک کالونی سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں چھوٹے بچے بھی شریک تھے۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

لاپتا افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے ڈی این اے سیمپلز لئے کئی روز گزرنے کے بعد بھی حکام ان کے بھائیوں اور بیٹوں کے بارے میں کچھ نہیں بتارہے۔

مظاہرین نے حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کے پیاروں کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس حال میں ہیں۔