تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرا دیا

November 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

ولنگٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرینڈہوم شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹاس جیتا پھر میچ بھی جیت لیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلیک کیپس نے ایک سو اسی رنز بنائے۔

گرینڈ ہوم 35 گیندوں پر 55 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ گپٹل نے 33 اور راس ٹیلر نے 27 رنز بنائےجواب میں انگلش ٹیم سات وکٹ پر 166 رنز ہی بنا سکی، اوپنر ڈیوڈ ملان 55 اور ر جیمز ونس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لوکی فرگیوسن اور بلیئر ٹکنر کی زبردست بولنگ کی بدولت کیویز نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی۔