ایران آج یورینئم کی افزودگی شروع کر دیگا

November 06, 2019

ایران جوہری معاہدے کی اہم شق سے پاسداری ختم کرتے ہوئے آج سے فردا جوہری پلانٹ میں یورینئم افزودگی شروع کر رہا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ فردا جوہری پلانٹ میں سینٹری فیوجیز میں یورینیئم گیس بھرنے کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کام اقوامِ متحدہ کے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔

ایرانی فردا پلانٹ میں تمام جوہری مواد کی افزودگی پر جوہری معاہدے کے تحت پابندی عائد تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران کے گرد گھیرا تنگ، امریکی اضافی پابندیاں عائد

دوسری جانب اس حوالے سے فرانس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حالیہ فیصلوں کو 2015ء کے جوہری معاہدے میں تبدیل کرے، جس پر اب کام جاری ہے۔

ترجمان فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا بریفنگ میں صحافیوں سے کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اپنی افزودگی کی صلاحیت میں اضافے کا 5 نومبر کا اعلان ویانا معاہدے کے منافی ہے۔