تھائی لینڈ، دہشتگردوں کی فائرنگ، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

November 07, 2019

بنکاک(مانیٹرنگ سیل)تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے15سیکورٹی اہلکار ہلاک 5زخمی ہوگئے۔10مسلح افراد نے صوبے یالا میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،12افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑگئے،حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،جنوبی تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبے یالا میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھائی لینڈ، دہشتگردوں کی فائرنگ، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

تھائی فوج کے ترجمان کرنل پراموٹ پروم کے مطابق12افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ3زخمیوں نے اسپتال میں طبی امداد کے دوران توڑ دیا۔ زخمیوں کی تعداد 5 ہے جن کا علاج جاری ہے۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 10تھی، وہ کھیتوں سے گزرتے ہوئے چوکی پر پہنچے اور اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔