حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وزیر اعظم سے رابطہ

November 07, 2019

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے ،ذرائع کے مطا بق مولانا فضل الرحمان سےہونے والی ملاقات کے بارے میںوزیر اعظم کو آگاہ کیاگیا ہے ،ذرائع کے مطا بق اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاقکیا گیا ہے۔ پرویزالہٰی کی مولانا سے ملاقات کی روشنی میں مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ہے ۔ ذ رائع کے مطا بق چودھری پرویز الہٰی کی مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔