اسٹرنگز نے اپنے 30ویں البم کا آخری گانا ریلیز کردیا

November 07, 2019

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ ’اسٹرنگز‘ نے اپنی البم کا آخری سنگل گانا ’رات شبنمی‘ ریلیز کردیا۔

یاد رہے کہ اسٹرنگز نے تیسویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز البم سے اس گانے کو خارج کردیا تھا، اسٹرنگز بینڈ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کے افق پر راج کررہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسٹرنگز نے اپنے 30ویں البم کا آخری گانا ریلیز کردیا

رات شبنمی، تالیوں کی تھاپ پر گایا ہوا گانا ہے، جس میں بہترین شاعری اور دھن اپنے سننے والوں کو بیٹ پر تھر تھرانے پر مجبور کردیتی ہے، گانے میں موجود حقیقی محبت اور پرانی یادوں نے تمام جدید اثرات کو زائل کردیا ہے۔

اس گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ اسٹرنگز نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو دیگر بینڈز سے زیادہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ہمیشہ زندہ رہتی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری موسیقی لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہےاور یادوں کا حصہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موسیقی کے اس طویل سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔

گانے کی ویڈیو انوملی فلمز کی پیش کش ہے، جس کی ہدایات یاسر جسوال نے دیں ہیں جبکہ گانا انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔

گانے کے پس منظر میں بینڈ کے مشہور میوزک ویڈیوز کے لمحات پیش کیے گئے ہیں جو کے فیصل کپاڈیا کے گائے ہوئے ہیں۔