Advertisement

وسیم اکرم کا باکسر محمد وسیم کے لیے وڈیو پیغام

November 08, 2019
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے آل دا بیسٹ کہنا چاہیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وسیم اکرم کا باکسر محمد وسیم کے لیے وڈیو پیغام

سابق کرکٹر نے قومی باکسر کی پچھلی باوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں باکسر محمد وسیم نے کہا کہ پچھلی بار دبئی کی فائٹ میں جیت کے بعد انہیں بہت سپورٹ ملی جس سے ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کیخلاف بھرپور فائٹ کریں گے۔

باکسرمحمد وسیم نے کہا کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنا چاہتے ہیں، وہ یہ ٹائٹل اپنے عوام کیلئے حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے وہ اپنے کوچ ڈینی واہن کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں