کرتارپور راہداری کی خوشی، بھارتی پنجاب میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے

November 08, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )کرتار پور راہداری کے افتتاح سے قبل بھارتی پنجاب میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرادیے گئے جبکہ نغموں کی بھی بہار ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے

حال ہی میں آر ایس ایس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی ایک ساتھ تصاویر والے بینرز کو اتار ا اور پھاڑ دیا تھا لیکن اس کے باوجود کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔