ایوانکا ٹرمپ کی مراکش آمد، عوامی دھنوں پر رقص بھی کیا

November 09, 2019

رباط (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ ان دنوں مراکش کے نجی دورے پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانکا نے مراکش کی عوامی دھنوں پر رقص بھی کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ متعدد امریکی اور مراکشی ذمے داران بھی موجود ہیں۔ ایوانکا نے وہاں زیتون کے کھیتوں کا دورہ کیا اور وہاں خواتین کے لیے اراضی کی اجتماعی تملیک کے منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس منصوبے کی نگرانی امریکی امدادی ایجنسی کر رہی ہے۔ ایوانکا نے کھیتوں میں کام کرنے والی مراکشی خواتین کے گروپ سے بھی ملاقات کی۔