ایک سال میں معیشت تباہ، عوام بے حال، حکومت سے جان چھڑانی ہوگی، بلاول بھٹو

November 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی ہے، بلاول بھٹو

مظفرگڑھ(نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے،عوام بے حال ہیں ، حکومت سے جان چھڑانی ہوگی ، جمعہ کو مظفر گڑھ اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ آپ کے سلیکٹڈ کو عوام نے مسترد کردیا ہے، آج پوری اپوزیشن متفق ہے کہ اس سلیکٹڈ کو باہر نکالنا ہے، اگر عوام چاہے تو ہم اس سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر دکھائیں گے، اگرکارکن حکم کریں تو لانگ مارچ بھی کریں گے، انہوں نے نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کو دھرنے کی سیاست کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، نااہل ٹولہ ملک سنبھال سکتا ہے نہ معیشت، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کر دی گئی ہے، یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، کیس سندھ میں ہوتا ہے لیکن چلتا پنڈی میں ہے، کچھ قوتیں مجھ پر دبا ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، عوام کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خبردار کیا تھا اس ملک میں کٹھ پتلی کو مسلط کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، پھر وہی ہوا 25 جولائی کو سلیکشن ہوئی اور بدترین دھاندلی کی گئی، پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر پھینکا گیا اور عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، کسی جماعت نے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا۔