دو خواتین سمیت 3افراد اغواء

November 09, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوںمیںسے یونیورسٹی طالبہ، ایک شادی شدہ خاتون اورچودہ سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا ۔تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں یونیورسٹی جانے والی (ف)کوتوصیف وغیرہ نے اغوا کر لیا ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سے فرمود کی بیوی (م) کو نامعلو م نے اغوا کرلیا۔ تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی سے اسلم حیات کے 14 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا گیا،پولیس نے مغوی کی بازیابی کا دعویٰ کیا ہے ،دریںاثنا گوجرخان پولیس نے زبردستی شادی کروانے کے لیے قید کی جانے والی لڑکی کو برآمد کرکے اس کے ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔