پیڈوکاملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر زور

November 09, 2019
 

پشاور(نمائندہ خصوصی)محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے افسران نے محکمے کے اعلیٰ حکام پرزور دیا ہے کہ پیڈوملازمین کے سی پی فنڈزکی جی پی فنڈز منتقلی،سروس رولزاورملازمین کی پروموشن کے جائزو دیرینہ مطالبات کے فوری حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرسید عزیزشاہ باچا اورجنرل سیکرٹری فضل رحیم کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں پیڈوافسران نے ادارے کے ملازمین کے جائز مسائل جن میں سی پی فنڈزکی جی پی فنڈز منتقلی،ملازمین کی ترقیوں ، پراجیکٹس کی آسامیوں پر تعیناتیوں ،پراجیکٹ ملازمین کے مسائل سمیت دیگراہم امورزیربحث آئے۔ شرکاء نے پیڈوکے ری وائزسروس رولز2012کی تاحال عدم منظوری پرتشویشن کا اظہارکیاگیا۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے اعلیٰ حکام اورپیڈوبورڈآف ڈائریکٹرزپر زور دیاگیا کہ ادارے کے بہترین مفاد میں ملازمین کے درینہ مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ پیڈوصوبے کا سب سے زیادہ منافع دینے والا حکومتی ادارہ ہے۔اجلاس میں پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرزاہد اخترصابری پر ادارے کے افسران نے مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔