جشن میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ آج منایا جائے گا

November 10, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) 12 ربیع اول جشن میلاد النبی اتوار کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا صبح کاآغاز نماز فجر سے ہو گا،شہر کی فضائیں درود وسلام سے گونجیں گی شہریوں کی بڑی تعداد نیاز کی تقسیم کا اہتمام کرے گی ، جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے شہر بھر سے جلوس برآمد ہونگے ، مرکزی جلوس عید میلاد اٰ لنبیؐ 3؍بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری ، حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اور جلسہ ٹھیک 5؍بجے شام نشتر پارک میں ہو گا، علامہ شاہ عبد الحق نے کہا ہےکہ جشن میلاد مصطفیٰؐ کو شا یا ن شا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں مکمل کرلی گئی ہیں،پاکستان مصطفیٰؐ جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گے،عظمتِ مصطفیٰؐ کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہ کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبیؐ کے جلو سوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے، انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفیٰؐ کسی دہشت گرد ی ،بدامنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبیؐ کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبیؐ کا جشن جاری رہے گا،عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے دورہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عید میلا د النبیؐ کے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لتوں کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے۔ کراچی میں 12ربیع الاول کو جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے 40سے زائد علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر نشتر پارک پہنچیں گے، جماعت اہلسنت کے مطابق شیر شاہ بکرا پیڑی ، چاکی واڑا، دریا آباد، نیازی چوک، اور لیاری کے علاقوں، نور مسجد، جوبلی، الانہ مسجد، رنچھوڑ لائن او ر جناح مسجد برنس روڈ، لائنز ایریا اور خداد کالونی،ناظم آباد ،گلبہار،لسبیلہ او ر گارڈن،گلبرگ، علی آباد، حسین آباد، صدیق آباد، کریم آباد، لیاقت آباد، نیوکراچی،ملیر سعود آباد اور کھوکھرا پار اور دیگر علاقے شامل ہیں۔