ٹریفک حادثہ میں امام مسجدجاں بحق

November 10, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں کہوٹہ کی ایک مسجد کا امام جاں بحق ہوگیا۔سب انسپکٹرمحمداسلم نے بتایاکہ 28سالہ حافظ قاسم سعیدائرپورٹ روڈپرڈھوک حافظ سٹاپ کے قریب سڑک پارکررہاتھاکہ گاڑی نمبر805نے اسے ٹکرماردی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔