ساہیوال: زیادتی کا ملزم شناخت پریڈ کے دوران ہلاک

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ساہیوال: زیادتی کا ملزم شناخت پریڈ کے دوران ہلاک

زیادتی کیس میں گرفتارملزم سینٹرل جیل ساہیوال میں ہلاک ہوگیا، ملزم کی ماں نے بیٹے کی ہلاکت کا الزام پولیس پر عائد کردیا۔

مرنےوالے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق چیچہ وطنی سے زیادتی کیس میں گرفتار کئےگئے ملزم نوید کو شناخت پریڈ کے لیے گزشتہ روز سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نوید دمے کا مریض تھا اور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے ملزم نوید کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث ہوئی ہے۔