ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، خاتون کی لاش ملی

November 12, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاںبحق ہو گئے،خاتون کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ طارق،25سالہ پہلا خان شدید زخمی ہو گئے جو اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گئے،بن قاسم کے علاقے حسن شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ نعمان جاں بحق ہو گیا، ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ میں ، 18سالہ نادر علی جاں بحق ہوگیا، نیو کراچی 5نمبرکے قریب ٹریفک حادثہ میں 20سالہ محمد علی شدید زخمی ہو گیا جس نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا، دریں اثنا کورنگی نمبر4سیکٹر50-A مکان نمبرB-143 سے55سالہ یاسمین کی لاش ملی ،پولیس نے جناح اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر،شوگر اور بلڈ پریشر کی مریضہ تھی،متوفیہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جنہوں نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے گریز کیا ہےاور لکھ کر دیا ہے کہ انکی ماں کی موت طبعی ہے۔