گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رکھ چند رائے کے اساتذہ کو جرمانہ

November 12, 2019

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رکھ چند رائے کے تمام اساتذہ کو پابندی کے باوجود طلبہ کو ہوم ورک 250 روپے میں فروختکرنے پرڈی ای او ایلیمنٹری شفقت حبیب نے جرمانےعائد کردیئے ۔ٹیچرز محمد فاروق، عاصم شفیع، راشد جمیل، محمد اسلم ، ریحان قمر ، زبیر اللہ ، انعم، سمیرا طاہرہ اور عبدالواحد لی ایک ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔