بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس اہلکار تعریف کے مستحق ہیں،آئی جی

November 12, 2019

لاہو ر(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر عوامی اجتماعات کے بہترین سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے پر کہا ہے کہ جس لگن سے پولیس فورس نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ہیں وہ بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی پی او، تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت پوری فورس کے نام اپنے وائر لیس پیغام کے ذریعے کیا۔