بابری مسجد سے متعلق فیصلہ ناقابل قبول‘واپس لیا جائے‘مولانا عبدالصمد

November 12, 2019

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کے بابری مسجد سے متعلق فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ،یہ فیصلہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتے ہیں ،بھارت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے اور اس فیصلے کو واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب مساجد اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں اور اپنے تمام باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسلام کی سربلندی کے لئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک پرامن قوم ہیں اور اسلام ہمیں امن اوآشتی کا درس دیتا ہے،مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔بھارت نے ایک طرف کشمیر ی مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی تو دوسری جانب بابری مسجد کی جگہ مندر بنانا چاہتاہے ،عالمی برادری فوری طور پر اس کا نوٹس لے ۔