ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 35کروڑ سے جدید مشینری خریدے گی

November 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگرنے کہا ہے کہ ملتان شہر کو صاف کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔35کروڑ روپے مالیت سے صفائی کیلئے جدید مشینری خریدی جائے گی۔400منی کنٹینرز خریدنے ، 300سینٹری ورکرز اور 25ڈرائیور تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔سنیٹری ورکرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سٹرکوں پر مکینکل سوئیپرز کے ذریعے صفائی کی جائے گی ۔یونین کونسلوں میں سینٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال میں 2800سینٹری ورکرز کی ضرورت ہے جبکہ میٹرو پولیٹن بننے کے بعد مزید سینٹری ورکرز کی ضرورت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فیلڈ میں کرپشن کرنےوالوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔