بلدیاتی ایکٹ:اہلکاروں کی تعیناتی اور اثاثوں کی تقسیم میں ابہام

November 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن ملتان ، تحصیل صدر ، شجاع آباد، جلالپور پیروالا اور دیگر میونسپل کمیٹیز میں اہلکاروں کی تعیناتی اور اثاثہ جات کی تقسیم میں ابہام کی صورتحال ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جلد بازی میں بلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، ڈویژنل ٹرانزیکشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی ڈیپلائمنٹ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ہے ۔