دورہ پاکستان میں کرونارتنے سری لنکا کی قیادت کرینگے

November 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کی 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان آکر ٹیسٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہوئی ہے لیکن ابھی تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا ہے۔ امکان ہے کہ سری لنکا دو ٹیسٹ کے لئے اپنی فل ٹیم کو پاکستان بھیجے گا۔ دیموتھ کرونارتنے ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے ۔ وہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ون ڈے ٹیم سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق سیریز کی تیاری کے لیئے سری لنکا ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے شروع ہو گا ۔ پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا باضابطہ شیڈول کا اعلان ہونا ہے۔ پی سی بی نے دو ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیدول سری لنکا کرکٹ کو منظوری کے لئے بھجوایا ہوا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔