فاسٹ بولر صدف حسین کی400 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل

November 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر صدف حسین نے منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سندھ کے خلاف فرسٹ کلاس کیریئر میں چار سو وکٹیں مکمل کرلیں۔ صد ف حسین کا کہنا ہے کہ ہر سیزن میں پرفارم کررہا ہوں، امید ہے کہ پاکستان ٹیم میں چانس ملے گا۔ اس سیزن میں کوکا بورا کی گیند کی وجہ سے فاسٹ بولرز کو زیادہ چیلنج درپیش ہے۔ ہر کنڈیشن میں بولنگ کرسکتا ہوں، یہ کہنا درست نہیں کہ میں صرف سپورٹ والی کنڈیشن میں وکٹیں لیتا ہوں۔