فارمرز ایسوسی ایشن کا 20نو مبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

November 13, 2019

پشاور(وقائع نگار)محکمہ لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں 20 نومبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا اور پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر آصف اعوان نے جنگ کو بتایا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں دودھ کے نرخوں کے ریٹ مقرر کرنے کے علاوہ بنائی گئی کمیٹی نے دودھ کے ریٹ 130فی کلو مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن تاحال ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک میں کرپشن کا کوئی پوچھنے والانہیں زمینداروں اور کسانوں کے نام پر اربوں روپے کے پراجیکٹ منظور کئے جاتے ہیں لیکن کاشتکاروں اور کسانوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں اور افسران اور حکومتی اہلکار وں کی کرپشن کے نذر ہوجاتے ہیں ۔