’طالبان رہنماؤں کی واپسی تک ردعمل نہیں دیں گے‘

November 13, 2019

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئےطالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے، ردعمل نہیں دیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

’طالبان رہنماؤں کی واپسی تک ردعمل نہیں دیں گے‘

تین طالبان رہنماؤں کی رہائی پرطالبان کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماؤں کی رہائی کے افغان صدر کے اعلان سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہا کیے گئے طالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے، کسی قسم کا ردعمل نہیں دیں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کو غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی تک قطر میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

واضح نہیں کہ رہا کیے گئے طالبان رہنما افغانستان میں ہیں یا بیرون ملک جاچکے ہیں۔

افغان صدر نےگزشتہ روز3 طالبان رہنماؤں کی مشروط رہائی کا اعلان کیا تھا، رہا کیے گئے رہنماؤں میں انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ راشد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں قید 2 غیرملکیوں کے بدلے 3 طالبان کمانڈرز رہا

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی کے دو مغوی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں طالبان سے منسلک شدّت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے تین قیدیوں کو مشروط طور پر رہا کیا جا رہا ہے۔

افغان صدر کی جانب سے اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ایک روز قبل ہی آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل کا دورہ کیاتھا اور اس موقع پر انہوں نے افغان قومی سلامتی مشیر حمداللّہ مہیب سے کابل میں ملاقات کی تھی۔