امریکا، چین اور یورپ کو پاکستان میں دفاتر کھولنے پر آمادہ کررہے ہیں ، رزاق داؤد

November 14, 2019

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کا رخ کر لیا ہے ابتدائی طور پر چین کی دو بڑی کمپنیوں ’’لانگ مارچ‘‘ اور ’’ڈبل اسٹار‘‘ نے’ جوائنٹ وینچر کا اعلان کیا ہے، لانگ مارچ نےسروس گروپ‘‘جبکہ ’’ڈبل اسٹار‘‘ نے ڈائیووپاکستان ایکسپریس سروس اور ایم ایس ڈی سے سرمایہ کاری شروع کردی ہے، تاہم اس سے بڑھ کر یہ کہ چین کی میگا کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، جس میں لی اینڈ فنگ،جوکہ گارمنٹ اور کھلونے بنانے کی ماہر ہیں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، اسمال میڈیم انٹرپرائزز کو سہولتیں دینے کیلئے میکنزم بنارہےہیں ، 3ماہ میں مزید ایکشن لئے جائیں گے ۔جہاں تک امریکا سے معاشی تعلقات کا تعلق ہے تو اس کا درومدار امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلاع پر منحصر ہے،مگر جب بات ٹریڈ انویسٹمنٹ فریم ورکاایگریمنٹ ( یہ معاہدہ مشرف دور میں اور بائیلیٹرل انویسٹمنٹ ٹریٹ اور روز(ROZ) ریکنسٹرکشن آف اپورچنیٹی زون،ان امور میں برف ابھی تک نہیں پگھلی ،پاکستان ،امریکا ،چین اور یورپی ممالک کو پاکستان میں اپنے نمائندہ دفاتر کھولنے پر آمادہ کررہے ہیں جیسا کہ انہوں نے بنگلا دیش،بھارت اور ویتنام میں کھولے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس ، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن،ٹیکسٹائل عبدالرزاق داوؤد نے ایک خصوصی انٹر ویو میں بتا یا کہ ان کے حالیہ چین کے دورے میں چینی صنعتکار مسٹر فنگ جو کہ بین الاقوامی کمپنی میسرز لی اینڈ فنگ سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ انکی کمپنی بہت بڑے سرمائے کے ساتھ ایک بڑے دھماکے سے پاکستان آرہی ہے،اور ان کی کمپنی پاکستان میں صنعتکاری کرکے یورپ، امریکا کی مارکیٹوں میں اکسپورٹ کریں گی ، جس سے پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ آئندہ کچھ سالوں میں کئی گنا بڑھ جائے گی۔