کراچی میں خنکی، آج بارش متوقع

November 14, 2019

کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی، شہر میں آج شام اور کل دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں خنکی، آج بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی، شہر میں چلنے والی صحرائی ہواؤں سے فضا میں مٹی کے ذرات موجود ہیں جس سے حد نگاہ بھی متاثر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق ایران کے راستے بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج معتدل سے تیز بارش متوقع ہے۔

ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام اور کل دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 16 نومبر کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔