سہون شریف دھماکہ کیس، مجسٹریٹ اور 2 پولیس افسران کا بیان قلمبند

November 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سہون شریف میں دھماکے سے متعلق کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ اور 2 پولیس افسران کا بیان قلمبند کرلیا،جیل حکام نے ملزمان نادر علی اور فرقان عرف فاروق کو عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شیر محمد نے ملزم نادر علی کو شناخت کیا اور بتایا کہ ملزم نادر علی نے میرے سامنے جرم کا اعتراف کیا،میں نے ملزم کو قانون کے مطابق 2 مرتبہ اپنے اقبالی بیان پر سوچنے کا موقع دیا،ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا،سی ٹی ڈی انسپکٹر راجہ عظمت محمود نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے ملزم نادر علی کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو منگھوپیر سے گرفتار کیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا،عدالت نے انسپکٹر اقبال احمد کا بیان بھی قلمبند کیا،پولیس افسر نے کیمیکل اور ایف ایس ایل رپورٹ جمع کرائی،ملزمان کے وکلا نے گواہوں کے بیان پر جرح مکمل کرلی،عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔