سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کے 8 افسران کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور

November 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ روشن علی کانسرو سمیت محکمے کے 8 افسران کیخلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس سماعت کے لیئے منظور کرلیا،دیگر ملزمان میں شہنشاہ حسین، محمد اعظم، غلام مرتصی، عبدالفتح، عبدالحمید سومرو اور نذیر احمد سومرو شامل ہیں،نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے فرنیچر کی خریداری اور گاڑیوں کی مرمت کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا،انکوائری میں نامزد 5 ملزم کنٹریکٹر پہلے ہی پلی بارگین کرچکے ہیں۔