کلفٹن تھانہ میں کرائم سین یونٹ کا افتتاح

November 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تھانہ کلفٹن میں نئے بنائے جانے والے کرائم سین یونٹ کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن جاوید اکبر ریاض،ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر، ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر،ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز و دیگر پولیس افسران موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کرائم سین یونٹ کی اہمیت اور مقاصد سے آگاہ کیااور کہا کہ یونٹ ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔