ملک میں میڈیا کو آج بھی آزادی حاصل نہیں، فرحت اللّٰه‎ بابر

November 15, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰه‎ بابر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں میڈیا کو آج بھی آزادی حاصل نہیں ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں 33 صحافیوں کا قتل کیا گیا اور صرف ایک شخص کو سزا ہوئی جسے بھی بعد میں ہائی کورٹ نے بری کر دیا، ہمارے ملک میں قوانین ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا۔ جمعرات کو پائیدار ترقی کے حوالے سے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس (ایس ڈی جی ایس) کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاض فتیانہ، فرحت اللّٰه‎ بابر سمیت دیگر ممبران قومی اسمبلی اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے شرکت کی۔