حکومت نوازشریف کو غیر مشروط علاج کیلئے بیرون ملک بھیجے،صدر سپریم کورٹ بار

November 15, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید قلب عباس نے وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے علاج معالجہ کے لئے بیرون ملک جانے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور بغیر کسی شرط کے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کیاہے ۔ جمعرات کے روزانہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شورٹی بانڈز کی شرط کا کوئی جواز ہی نہیں ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دیتے ہوئے پہلے ہی ان سے شورٹی بانڈز لے رکھے ہیں ۔