نوازشریف کی جان کو (ن) لیگ سے خطرہ ہے ‘ فواد چوہدری

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نوازشریف کی جان کو (ن) لیگ سے خطرہ ہے ‘ فواد چوہدری

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 25 ارب روپے سے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ خواجہ آصف نے ایوان میں لاءآفیسر سے متعلق غلط بیانی کی‘ان کے خلاف تحریک استحقاق لارہاہوں‘ نواز شریف کی جان کو مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور شریف فیملی سے خطرہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے سپارکو کو خط لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انٹرنیٹ رسائی دی جا سکتی ہے۔