راولپنڈی کی تاریخی عمارات کوبطور ثقافتی ورثہ محفوظ کرنیکا فیصلہ

November 15, 2019

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) راولپنڈی کے گنجان آباد علاقےبھابڑا بازار میں واقع سجان سنگھ حویلی ، مندر باغ سرداراں اور راولپنڈی مری روڈ پر تقسیم برصغیر پاک و ہند سے قبل کی تعمیرشدہ عمارات کو ثقافتی ورثے کے طو ر پر محفوظ کرنے کا ایک بار پھر فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے راولپنڈی کے تاریخی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانےکیلئے وال سٹی اتھارٹی لاہور کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابقہ حکومت نے بھی راولپنڈی کی مشہور و تاریخی سجان سنگھ حویلی میں سٹی میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق تاریخی و ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ کرکے عوام کی تفریح کے قابل بنانے کیلئے اجلاس جمعرات کوہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈ ی میں واقع تاریخی نوعیت کی حامل عمارا ت کو ان کے پس منظر کے مطابق ترقی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حویلی کی ملکیت کو چیک کیا جائے۔