میپکو ٹیموں کا آپریشن جاری،مزید92بجلی چورپکڑے گئے

November 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں92بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ13نومبر کو ملتان میں6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ کیاگیا،ڈی جی خان میں13گھریلوصارفین ،وہاڑی میں10گھریلو صارفین ،بہاولپور میں5گھریلواورکمرشل صارفین ، ساہیوال میں12 گھریلوصارفین ، رحیم یار خان میں9 گھریلوصارفین ،مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین ،بہاولنگر میں9گھریلواورکمرشل صارفین جبکہ خانیوال میں16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیاگیا ۔