گردیزی مارکیٹ، حضوری باغ اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

November 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے انسداد تجاوزات سکواڈ نے گردیزی مارکیٹ، حضوری باغ اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،اس دوران 5 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا جبکہ پختہ تعمیرات مسمار کر کے جرمانے بھی کئے گئے،آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، تاجر برادری بھی تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کرے،کسی کو بھی کار سرکار میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔