فلم ’تلاش‘ آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم’تلاش‘ کا ٹریلر

لالی ووڈ کی نئی فلم تلاش آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ڈائریکٹر ذیشان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’تلاش‘ کی اسٹار کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن اور نعمان سمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

سینئر فنکار مصطفٰی قریشی اور ورسٹائل فنکار سلیم معراج نے بھی منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

فلم کی کہانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر دوستوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اندرون سندھ حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں سندھ کی خوبصورت ثقافت اور موسیقی کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔