• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’تلاش‘ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری

لالی ووڈ کی نئی فلم ’تلاش‘ کو نمائش کے لیے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

فلم تلاش نوجوان ڈاکٹرز کے ساتھ اندرون سندھ میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ پاکستانی فلمی صنعت کی فریش اسٹار کاسٹ اور منفرد موضوع کی حامل نئی فلم ’تلاش‘ کو عام نمائش کے لیے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

فلم  کو پنجاب، سندھ اور وفاقی سنسر بورڈ نے بغیر کسی اعتراض کے نمائش کی اجازت دی ہے۔ ڈائریکٹرذیشان خان کی ہدایت کاری میں بنی ’تلاش‘ کی اسٹار کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن اورنعمان سمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

سینئر فنکار مصطفٰی قریشی اور ورسٹائل فنکار سلیم معراج نے بھی منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

فلم کی کہانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر دوستوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اندرون سندھ حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلمی حلقوں کے مطابق فریش اسٹار کاسٹ کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری اور مضبوط کہانی کے علاوہ تلاش میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے گی۔

فلم میں سندھ کی خوبصورت ثقافت اور موسیقی کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

تازہ ترین