سراج الحق کا بلاول کو فون، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

November 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کرکے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔