جے یو آئی کے پلان بی کے تحت دھرنے کا تیسرا روز

November 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جے یو آئی کے پلان بی کے تحت دھرنے کا تیسرا روز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں تیسرے روز بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

کراچی میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے حب ریور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے، حب سے آنے والی گاڑیوں کو ناردرن بائی پاس کی طرف موڑا جا رہا ہے جب کہ کراچی سے آنے والے ٹریفک کو حب ٹول پلازا سے موڑا جا رہا ہے۔

مالاکنڈ اور مانسہرہ میں بھی جے یو آئی کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے تاہم بارش کے باعث دھرنے کے شرکاء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں 14 روز کے دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے 13 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے شہروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔