• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جے یو آئی کا پلان بی، شاہراہ قراقرم سمیت کے پی، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی اہم شاہراہیں بلاک

پلان بی، شاہراہ قراقرم سمیت کے پی، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی اہم شاہراہیں بلاک


کراچی، لاہور، اسلام آباد، گھوٹکی (اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، خبر ایجنسیاں) جے یو آئی کا پلان بی، شاہراہ قراقرم سمیت کے پی، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کی اہم شاہراہیں بلاک، حب ریور روڈ پر ٹرکوں اور بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنے سے ایمبولنس ، خواتین اسکول کے بچوں کی گاڑیاں اور باراتی قافلوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جمعیت علماء اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت جمعرات کو بلوچستان اور کراچی کے مابین داخلی و خارجی راستہ حب ریوور روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کے باعث کراچی سے بلوچستان جانے اور بلوچستان سے کراچی میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

جے یوآئی کراچی کے کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی امامت میں حب ریور روڈ پر ادا کریں گے، دھرنے میں ایمبولنس ، خواتین اسکول کے بچوں کی گاڑیاں اور باراتی قافلوں کو گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

 احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ،دریں اثناء جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع سواتی کے مطابق کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند ہے، لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر جے یوآئی کارکنان کے دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان شاہراہ بند کردی گئی ہے۔

پنو عاقل شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑ چکے ہیں، سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے بھی دن 2 بجے سے بند ہے ۔

تازہ ترین