بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

November 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

کراچی میں بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا جس میں شہر کی 16 مدرسوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، فاتح ٹیم کو ٹرافی انعام میں دی جائے گی۔

تعلیم ہو، غیر نصابی سرگرمی ہو یا کھیل ہوں، طالب علم ہی اہم کردار ہوتےہیں۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم بھی ان دنوں طالب علموں کا خصوصی گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں ایک بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کا انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

کسی نے بلا تھاما تو کسی نے بال، کوئی ننگے پاؤں میدان میں اترا تو کسی نے بہترین کیچ تھاما، ہر ایک کا انداز منفرد اور جوش دیکھنے والا تھا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری سراج السلام بخاری نے کیا، اس موقع پر مولانا جعفر تھانوی اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

ایونٹ میں 16 مدارس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مدرسہ مدینۃ العلوم، فیض العلوم، شمس العلوم، دارلعلوم فاروق اعظم، جامعہ ستاریہ اسلامیہ، ادارہ فروغِ قرآن و سنت جامعہ ابوبکر اسلامیہ، جامعہ مدینۃ العلوم سمیت دیگر مدارس شامل ہیں۔